Thursday , June 21 2018
Home / تفریح / پیرول میں توسیع کیلئے فلمی اداکار سنجے دت کی درخواست

پیرول میں توسیع کیلئے فلمی اداکار سنجے دت کی درخواست

پونے ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار سنجے دت جو کہ 1993 ء کے ممبئی بم دھماکہ کیس میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں اور پیرول پر 14 یوم کیلئے باہر آئے ہیں، جیل حکام سے اپنی رخصت میں مزید توسیع کیلئے گزارش کی ہے جبکہ 55 سالہ فلمی اداکار کو ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ کیس میں غیر قانونی AK56 ریفل رکھنے اور تلف کرنے کے الزام میں سزائے قید سنائی گئی

پونے ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار سنجے دت جو کہ 1993 ء کے ممبئی بم دھماکہ کیس میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں اور پیرول پر 14 یوم کیلئے باہر آئے ہیں، جیل حکام سے اپنی رخصت میں مزید توسیع کیلئے گزارش کی ہے جبکہ 55 سالہ فلمی اداکار کو ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ کیس میں غیر قانونی AK56 ریفل رکھنے اور تلف کرنے کے الزام میں سزائے قید سنائی گئی ہے اور انہیں 24 ڈسمبر کو ایرواڑہ سنٹرل جیل حکام نے 14 یوم کیلئے پیرول پر رہا کیا ہے ۔ انہوں نے اس خصوص میں سال نو اپنے خاندان کے ساتھ منانے کیلئے درخواست کی تھی۔ محکمہ محابس کے حکام نے بتایا کہ سنجے دت نے 10 دن قبل پیرول میں توسیع کیلئے عرضی پیش کی ہے ۔ فلمی اداکار کے وکیل ہتیش جین نے آج بتایا کہ توسیع کے سلسلہ میں پیش کردہ درخواست پر جیل حکام سے کوئی جواب نہیں آیا ہے ۔ اگر ان کی درخواست نامنظور کی گئی تو انہیں کل دوبارہ جیل واپس ہوجانا پڑے گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈسمبر میں جیل سے رہائی کے دو دن بعد حکومت مہاراشٹرا نے سنجے دت کی وقفہ وقفہ سے جیل سے رہائی کے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔ جیل حکام نے بعد تحقیقات بتایا تھا کہ سنجے دت کی پیرول پر رہائی کے معاملہ میں کوئی بے قاعدگیاں نہیں کی گئی ہیں۔ قبل ازیں سنجے دت کی اکتوبر 2013 ء میں طبی بنیاد پر 28 یوم اور ڈسمبر 2013 ء میں اپنی اہلیہ مانیتا کی علالت کی بنیاد پر پیرول پر رہائی عمل میں آئی تھی ۔ تاہم ایک اخبار میں شائع ایک تصویر پر تنازعہ پیدا ہوگیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ مانیتا ایک فلم کی نمائش کا ایک فلمی اداکار کی سالگرہ تقریب میں شریک ہے، جس کے باعث ان کی بیمار ہونے کا دعویٰ مشتبہ ہوگیا تھا ۔ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے برہم کارکنوں نے سنجے دت کے ساتھ جانبداری برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایرواڑہ جیل کے روبرو احتجاج مظاہرہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT