Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / پیرو میں آتشزدگی سے میوزیم کی نوادرات کو نقصان

پیرو میں آتشزدگی سے میوزیم کی نوادرات کو نقصان

لیما ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی پیرو میں آتشزدگی کے واقعہ نے یہاں کے آثارقدیمہ کے مقام کو جلاکر خاکستر کردیا جس میں کئی نادر و نایاب ریکارڈس برباد ہوگئے۔ ٹمباس ریالس ڈی سپان میوزیم کے ڈائرکٹر والٹرالوا نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیںایک ایسی دردناک خبر ملی جس نے انہیں رنجیدہ کردیا۔ میوزیم میں لگی آگ نے آثار قدیمہ کی کئی نوادرات اور عجائب کو جلاکر خاکستر کردیا جن کا تعلق وینٹرون سے تھا۔ علاوہ ازیں ونیٹرون ٹمپل جو 4500 سال قدیم ہے، کو بھی آتشزدگی سے شدید نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ میوزیم کے کئی قدیم ریکارڈس اور مٹی کے قدیم برتن بھی ضائع ہوگئے۔ دوسری طرف پومالکا ایگری بزنس کمپنی سے تعلق رکھنے والے ورکرس کو آتشزدگی کی وجہ بتایا گیا ہے جنہوں نے قریب میں واقع ایک گنے کے کھیت میں آگ لگائی تھی جس نے میوزیم کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتش فرو عملہ کا کہنا ہیکہ آگ پر 95 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT