Friday , November 24 2017
Home / دنیا / پیرو میں زلزلہ کے دو جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

پیرو میں زلزلہ کے دو جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

لیما 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی پیرو میں زلزلہ کے دو زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیما پر اُن کی شدت 7.6 نوٹ کی گئی۔ برازیل کے قریب ھپیرو کی سرحد کے قریب یہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یہی نہیں بلکہ متعدد جنوبی امریکی ممالک میں بھی یہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔ البتہ حکام نے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ پہلا جھٹکا مقامی وقت کے مطابق شام 5.45 بجے محسوس کیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق دوسرا جھٹکا صرف پانچ منٹ بعد محسوس کیا گیا۔ اس کی شدت بھی 7.6 تھی لیکن اس کا مبدا مختلف تھا۔ بحریہ نے سونامی کے اندیشوں کو مسترد کردیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT