Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / پیرو میں صنفی تشدد کے خلاف ہزاروںافراد کا جلوس

پیرو میں صنفی تشدد کے خلاف ہزاروںافراد کا جلوس

لیما۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) 50ہزار سے زیادہ افراد نے پیرو کے دارالحکومت لیما اور دیگر 8شہروں میں خواتین پر تشدد کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا اور ان کے بموجب عدلیہ کا نظام اس تشدد کے بارے میں بے حسی کا مظاہرہ کررہا ہے ‘ کل کا احتجاج عدیم المثال تھا ۔ اس کے بعد حالیہ عرصہ میں اعلیٰ سطحی مقدمات کی تفصیل بیان کی گئی جس میں خواتین کے کئی گروپس نے حصہ لیا اور کہا کہ خاطیوں کو بہت ہلکی سزائیں دی گئی ہے ۔ 13اگست کو ملک کیلئے ایک تاریخی دن تھا جس سے ایک نئے تمدن کا آغاز ہوتا ہے ۔ جب کہ عورتوں پر مردوں کے تشدد کے خلاف بے مثال احتجاج کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT