پیرو میں ہزاروں خواتین کا مظاہرہ

لیما،12اگست(سیاست ڈاٹ کام )پیرو کے دارلحکومت لیما میں سینکڑوں خواتین نے معاشرے کے بد صورت رویوں کے خلاف خواتین کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے احتجاج کیا اور سڑکوں پر نکل آئیں۔مظاہرے میں شریک خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے لیے انصاف کی اپیل سے متعلق نعرے بھی درج تھے ۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اقدام قتل اور تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے تحفظ کے لیے باقاعدہ نظام مرتب کیا جائے ۔ 2016 میں ہر 10 میں سے 7 خواتین کو ذہنی یا جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT