Tuesday , September 18 2018
Home / دنیا / پیرو میں 7.3شدت کا زلزلہ ‘سونامی کا خطرہ

پیرو میں 7.3شدت کا زلزلہ ‘سونامی کا خطرہ

لینا۔14جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پیرو کے ساحل پر آج علی الصبح ایک طاقتور زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کے نتیجہ میں امریکی محکمہ نے سونامی کے خطرے کا اندیشہ ظاہر کیا جو اس ملک کے بعض علاقوں اور پڑوسی ملک چلی میں آسکتی ہے ۔ امریکی محکمہ ارضیاتی سروے کے بموجب زلزلہ کی جھٹکے کی شدت ریکٹر پیمانہ پر ابتدائی مرحلہ میں 7.3 ریکارڈ کی گئی ۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ زلزلہ کا مبدہ جنوب ۔ جنوب مغرب کی سمت 42کلومیٹر کے فاصلہ پر آکاری کے علاقہ میں تھا ۔ زلزلہ 4:18بجے شب ( مقامی وقت ) پر محسوس کیا گیا اور یہ 12.1 کلومیٹر کی گہرائی میں اپنا مبدہ رکھتا تھا ۔ ایک بیان کے بموجب سونامی کے زیر اثر سمندر میں 0.3میٹر سے ایک میٹر بلند موجیں اٹھ سکتی ہیں جن سے پیرو کے ساحلی علاقوں کے علاوہ پڑوسی ملک چلی کے ساحلی علاقے بھی متاثر ہوں گے ۔ چلی کے ساحل پر 0.3 میٹر سے کم بلندی کی موجیں اٹھ سکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT