Friday , July 20 2018
Home / دنیا / پیرو کے نو منتخب صدر کا بدعنوانی سے لڑنے کا عزم

پیرو کے نو منتخب صدر کا بدعنوانی سے لڑنے کا عزم

لیما۔ 24 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پیرو کے نئے صدر مارٹن وزکارا نے ملک کے لوگوں سے سیاسی بحران کو فراموش کر کے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ ان کی حکومت پوری طاقت کے ساتھ بدعنوانی کا مقابلہ کرے گی۔ وزکارا نے اپنے پیشرو کے گھوٹالے میں پھنسنے کی وجہ سے استعفی دینے کے بعد صدر کا عہدہ سنبھالا ہے ۔ وزکاررا نے صدر کے عہدے کا حلف لینے کے بعد اپوزیشن کے کنٹرول والی کانگریس کے سامنے کہا کہ وہ مکمل طور پر نئی کابینہ کی تشکیل کریں گے اور حکومت کی کوئی بھی شاخ ایک دوسرے کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کرے گی۔ وزکاررا اس سے پہلے پیرو کے پہلے نائب صدر اور کینیڈا میں سفیر رہے ہیں۔ بدعنوانی کے ایک معاملے میں پھنسنے کے بعد مواخذے سے بچنے کیلئے سابق صدر پیڈرو پابلو کزنجسکی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT