Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / پیر سے رمضان المبارک کا آغاز

پیر سے رمضان المبارک کا آغاز

ریاض۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ایک ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مملکت میں 1437ھ کے اسلامی سال کا پہلا روزہ 6 جون بروز پیر ہوگا جب کہ اس سال رمضان المبارک 30 ایام پر مشتمل ہوگا۔ماہر فلکیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا کہ ان دنوں سب سے زیادہ سوال ماہ صیام کے آغاز کے بارے میں پوچھا جاتا ہے، زندگی کی بعض پیچیدگیوں، سفری تیاریوں، سیٹوں کی بکنگ، مختلف سماجی مواقع اور اجتماعات کے پیش نظر لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ رمضان المبارک کب شروع ہوگا اور آخری روزہ کب ہوگا۔رویت ہلال کے بارے میں پیش قیاسی کرتے ہوئے ڈاکٹر المسند کا کہنا تھا کہ ہم ایک دن کیا ایک گھنٹہ قبل بھی چاند کی رویت کی 100 فی صد پیش قیاسی نہیں کرسکتے۔ صرف اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ہمارے قیاس اور اندازے کے مطابق شعبان 29 یوم کا ہوگا اور پیر 6 جون کو ماہ صیام کا پہلا دن (روزہ) ہوگا۔ اسی طرح ہمارے قیاس کے مطابق اس سال ماہ صیام 30 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر چہارشنبہ 6 جولائی کو ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT