Monday , May 28 2018
Home / دنیا / پیر س میں مسلمانوں کے سڑک پر نماز ادا کرنے پر پابندی: وزیر داخلہ

پیر س میں مسلمانوں کے سڑک پر نماز ادا کرنے پر پابندی: وزیر داخلہ

پیرس ۔ /19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے حکام شمالی پیرس کی سڑکوں پر مسلمانوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ قانون سازوں اور مقامی افراد کے سلسلہ وار احتجاج کے بعد وزیر داخلہ گرارڈ کولمب نے یہ بات بتائی ۔ مضافاتی علاقہ میں مسلمان ہر جمعہ کو بطور احتجاج یہاں سڑک پر نماز ادا کررہے ہیں ۔ کیونکہ حکومت نے سرکاری عمارت کو جسے مسجد کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا لائبریری میں تبدیل کردیا ۔ مسلمانوں کا الزام ہے کہ حکومت انہیں مسجد کیلئے موزوں اراضی فراہم نہیں کررہی ہے اور وزیر داخلہ نے بھی یہ بات تسلیم کی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو نماز کیلئے جگہ کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT