Friday , November 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / پیر کو فیڈرر اور سرینا کی آئندہ راؤنڈ میں پیش قدمی

پیر کو فیڈرر اور سرینا کی آئندہ راؤنڈ میں پیش قدمی

لندن۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرر اور سرینا ولیمس کل اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ومبلڈن ٹینس کے چوتھے راؤنڈ میں داخل ہوجائیں گے اور آخری راؤنڈ تک اپنی بقاء کیلئے دونوں پراُمید بھی ہیں۔ فیڈرر اپنے نویں خطاب کو اپنے سر لینے کیلئے پرجوش ہیں تو وہیں سرینا ولیمس اپنی ساتویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلئے مضطرب ہے۔ ویمنس سنگلز میں اپنی برتری کو برقرار رکھنے کیلئے سرینا ولیمس نے ابھی تک 10 کھلاڑیوں کو شکست دے دی اور مینس سنگلز میں تھرڈ سیڈ مارین سیلز، فورتھ سیڈ الیگزینڈر رونیرو اور سیکستھ سیڈ گریگر دیمترو کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن راجر فیڈرر مینس فائنل میں ماضی کی طرح مسلسل اپنی جیت کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور تیسرے راؤنڈ میں اپنے جرمن حریف جان کینارڈ اسٹرف کو شکست دے چکے ہیں۔ فیڈرر کے 200 کیریئر میچس میں جیمی کنور سے ان کا سامنا ہے اور کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ سوئس اسٹار اڈرین نبارنیو سے ممکن ہے۔ ورلڈ نمبر 2 فیڈرر کی اکیسویں گرانڈ سلام پر نظریں مرکوز ہیں جو اپنے حریف 30 سالہ منارنیو کو تمام پانچ مقابلوں میں شکست دے چکے ہیں۔ فیڈرر حالانکہ اپنی کارکردگی میں مسلسل رواں دواں ہیں لیکن پھر بھی اپنے پہلے تین مقابلوں میں ورلڈ نمبرون رافل نڈال کی برابری سے پیچھے نظر آئے اور تیسری مرتبہ جیتنے والے نوواک جوکو وچھ سے بھی ان کو ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔ فرنچ اوپن چمپین نڈال 2010ء کے بعد اپنا پہلا ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کیلئے بے تاب ہیں۔ عالمی نمبر 93 جیری ویزلی کے ساتھ کھیل چکے ہیں جبکہ جوکووچ کا مقابلہ روسی نمبر 40 کھلاڑی کارن کاچانو کے ساتھ ہونے جارہا ہے۔ فیڈرر نے کہا کہ نوک اور رفاء ابھی اپنے کھیل کے ڈرا میں ہی ہیں اور بالآخر ہماری طرف ایسا کچھ ہونے نہیں جارہا ہے جس طرح کہ ویمنس فائنل میں ہوگا اور انہوں نے مزید کہا کہ ’’ماضی میں جب کبھی بھی بڑے کھلاڑیوں باہر ہوجاتے تو میں بہت ہی مایوسی کا شکار ہوجاتا تھا اور تصور کرتا کہ میں بھی ہوسکتا ہوں، لیکن اس وقت میں ایسا کچھ بھی نہیں سوچتا ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT