Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / پیسے بنانے کا تبصرہ حاسدانہ اور ذات پات کی ذہنیت کا عکاس : مایاوتی

پیسے بنانے کا تبصرہ حاسدانہ اور ذات پات کی ذہنیت کا عکاس : مایاوتی

لکھنو۔10جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ کی مایاوتی پر تنقید کے جواب میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیت شاہ نے بی ایس پی کو رقم بنانے کی مشین قرار دیتے ہوئے علی العلان حاسدانہ اور ذات پات پر مبنی نفرت کی ذہنیت کو ظاہر کردیا ہے ۔ پارٹی کارکنوں اور قائدین کے ایک اجلاس میں مایاوتی نے ادعا کیا کہ صدر بی جے پی امیت شاہ نے بی ایس پی کے بانی کانشی رام کی ستائش کرتے ہوئے انہیں کھلے دل کا انسان قرار دیا تھا اور مایاوتی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بی ایس پی کو پیسے پیدا کرنیوالی مشین میں تبدیل کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بی جے پی ‘ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے گٹھ جوڑ کا بھی پتہ چل گیا ہے ۔ جنہوں نے خود کو سرمایہ داروں کا غلام بنالیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برسراقتدار سماج وادی پارٹی کا ترقی کا دعویٰ کھوکھلا ہے ۔ بی ایس پی کے برسراقتدار آنے پر انہوں نے موجودہ حکومت کو تمام منصوبوں کی تحقیقات کروانے اور خاطیوں کو سزا دینے کا تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT