Tuesday , April 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / پیس اور را جہ پری کی کوارٹر فائنل میں رسائی

پیس اور را جہ پری کی کوارٹر فائنل میں رسائی

میلبورن۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی لینڈر پیس نے اپنے ساتھی کھلاڑی پورو راجہ کے ساتھ سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں جیت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آج مردوں کے ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ پیس اور بوپنا کی غیرسیڈ جوڑی نے پانچویں سیڈ برطانیہ کے جیمی مرے اور برازیل کے برونو سوریس کو دو گھنٹے 54 منٹ طویل مقابلے میں 7-6 5-7 7-6 سے شکست دی۔ ہندوستانی جوڑی نے پہلے سٹ کا ٹائی بریک سات ۔تین سے اور فیصلہ کن سیٹ ٹائی بریک آٹھ ۔چھ سے جیتا۔ہندوستانی جوڑی کا پری کوارٹر فائنل میں کولمبیا کی جوڑی جوآن سیبسٹین کبال اور رابرٹ فرح سے مقابلہ ہوگا۔ اس سے پہلے ہندوستان کے روہن بوپنا اور دوج شرن بھی اپنے جوڑی داروں کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT