Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / پیس ٹی وی کو نشریات کی اجازت نہیں دی گئی : وینکیا

پیس ٹی وی کو نشریات کی اجازت نہیں دی گئی : وینکیا

نئی دہلی ۔ 11 جولائی۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پیس ٹی وی کو سکیورٹی وجوہات کی بناء ہندوستان میں نشریات کی اجازت سے انکار کردیا گیا تھا ، مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات وینکیا نائیڈو نے آج یہ بات بتائی ۔ انھوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ چند دنوں میں ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ نام نہاد پیس ٹی وی امن متاثرکررہا ہے اور اس کے بعد کئی ممالک میں چیانل پر امتناع عائد کیا گیا ، لیکن ہندوستان میں امتناع کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ اسے اجازت ہی نہیں دی گئی تھی ۔ انھوں نے بتایا کہ چینل نے 2008ء میں اجازت کیلئے درخواست دی جسے مسترد کردیا گیا ، اس کے بعد 2009ء میں دوبارہ درخواست دی گئی لیکن اسے بھی سکیورٹی وجوہات کی بناء پر مسترد کردیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT