Friday , April 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / پیس کاعالمی ریکارڈہندوستان کی پیشقدمی

پیس کاعالمی ریکارڈہندوستان کی پیشقدمی

تیان زن۔7 اپریل(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان نے چین کے خلاف زبردست واپسی کرتے ہوئے ڈبلز اور دونوں ریورس سنگلز میچ جیت کرڈیوس کپ ایشیااوسنیا زون گروپ اے کامقابلہ 2۔3 سے اپنے نام کیا اورمسلسل پانچویں برس عالمی گروپ کے پلے آف میں جگہ بنالی ہے جبکہ 44سالہ پیس نے ڈیوس کپ میں سب سے زیادہ ڈبلز میچ جیتنے کانیاعالمی ریکارڈقائم کرلیاہے ۔چین کے ناموافق حالات میں ہندوستان کی یہ کامیابی اور پیس کا عالمی ریکارڈ ہندوستان کے ڈیوس کپ کی تاریخ میں سنہرے حروف میں درج ہوگیا ہے ۔ ہندوستان نے اس کیساتھ ہی چین کیخلاف اپنا ڈیوس کپ 4۔0 کرلیا ہے ۔ پیس2001 میں چین کے ہوائی میں ہندوستان کو 3۔2 سے ملی فتح کا حصہ تھے ۔17 برس بعد 2018 میں ملی 3۔2 کی جیت میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT