Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / پیس ۔بوپنا اختلافات ریوو میں ہندوستانی ٹینس تنازعہ کاشکار

پیس ۔بوپنا اختلافات ریوو میں ہندوستانی ٹینس تنازعہ کاشکار

ریوڈی جنیرو ۔ 5 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ریوو میں شروع ہونے والے اولمپکس کے درمیان ہندوستانی ٹینس ایک تنازعہ کا شکار ہوگئی ہے اور لینڈر پیس اس تنازعہ کا شکار ہیں۔ اس سے قطع نظر ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا پر مشتمل جوڑی سے مکسڈ ڈبلس میں کامیابی کے ساتھ ملک کو میڈل حاصل ہونے کی توقع بھی ہے ، لندن کے پری اولمپکس جیسا ڈرامہ ریوو میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس درمیان لینڈر پیس اور مینس ڈبلس میں ان کے ساجھیدار روہن بوپنا کے مابینا اختلافات کی اطلاعات گشت کررہی ہیں۔ بوپنا نے قبل ازیں پیس کے بجائے ایک کم رینک کے حامل ساکت مائیننی کو ساجھیدار کی حیثیت سے ترجیح دی تھی ۔ مزید برآں پیس نے ریو و گیمس ولیج میں بوپنا کے ساتھ قیام سے انکار کردیا ہے ۔ تاہم ہندوستان کے ناظم اُلامور راکیش گپتا نے اختلافات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لینڈر پیس ہمیشہ ہی تنہا قیام کیا کرتے ہیں۔ چنانچہ انھیں ایک کمرہ دیدیا گیا ہے اور اس میں کوئی تنازعہ نہیں ہے ۔ بوپنا کو ثانیہ مرزا کے ساتھ ٹھہرایا گیا ہے جبکہ کوچ ذیشان علی کو اولمپکس میں پہلی مرتبہ کھیلنے والی ویمنس ڈبلس کی دوسری کھلاڑی پراتھرنا تھمبارے کے ساتھ ٹھہرایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT