Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / پیس ۔ ہنگس کو صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

پیس ۔ ہنگس کو صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

نئی دہلی ۔12ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ‘ وزیراعظم نریندر مودی اور دوسروں نے یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شاندار کامیابی پر ہندوستانی ٹینس اسٹار لینڈر پیس اور ان کی سوئیس جوڑی دار مارٹینا ہنگس کو مبارکباد دی ہے ۔ راشٹراپتی بھون کے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیام میں صدر پرنب مکرجی نے کہا کہ ’’ بہت خوب لینڈر ‘ مارٹینا ہنگس ‘ امریکہ اوپن مکسڈ ڈبلز میں فتح پر مبارکباد ‘‘ ۔ وزیراعظم مودی نے ٹوئیٹر پیام میں لکھا کہ ’’ پھر ایک مرتبہ خوب کھیلے ہیں ۔ لینڈر اور ہنگس اس عظیم کامیابی پر مبارکباد‘‘ ۔ وزیراسپورٹس سربانندا سونوال ان دونوں کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ ’’لینڈر اور ہنگس بہت بہت مبارکباد ۔ آپ دونوں واقعی بہت عظیم کھلاڑی ہیں ‘‘ ۔ امیتابھ بچن اور کئی اداکاروں نے بھی ان دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT