Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / پیشگی وصولیات پر جی ایس ٹی منہا کرنے کی ضرورت نہیں : حکومت

پیشگی وصولیات پر جی ایس ٹی منہا کرنے کی ضرورت نہیں : حکومت

نئی دہلی 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے مختلف کاروباروں کو مستقبل میں اشیاء کی سربراہی کے لئے پیشگی وصولیات پر جی ایس ٹی منہا کرنے سے استثنیٰ دیا ہے، جو ایسا اقدام ہے جس سے کمپنیوں کے کاروباری سرمایہ کو مشغول کرنے میں مدد ملے گی۔ سنٹرل بورڈ آف اکسائز اینڈ کسٹمز نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ 1.5 کروڑ روپئے تک سالانہ کاروبار والے بزنس اداروں کو اشیاء کی سپلائی کے لئے پیشگی ادائیگی پر گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) منہا کرنے سے استثنیٰ دیا جاتا ہے۔ بورڈ نے ایک اعلامیہ کے ذریعہ اب یہ توسیع تمام کاروباری اداروں تک بڑھادی ہے ماسوائے وہ جنھوں نے نئے بلاواسطہ ٹیکس سسٹم کے تحت کمپوزیشن اسکیم کو منتخب کیا ہے۔ اس اسکیم سے ایک کروڑ روپئے تک ٹرن اوور والے بزنس ادارے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں اور وہ ایک فیصد کی کمتر شرح پر ٹیکس ادا کرسکتے ہیں جبکہ ریسٹورنٹس کے لئے یہ شرح 5 فیصد ہے۔ای وائی انڈیا ٹیکس پارٹنر ابھیشک جین نے کہاکہ یہ اقدام کاروباری اداروں کے لئے جی ایس ٹی کی تعمیل کے ساتھ ساتھ کاروباری سرمایہ کے نقصان کی پابجائی دونوں معاملوں میں راحت کے مترادف ہے۔

TOPPOPULARRECENT