Thursday , December 13 2018

پیشہ طب کی بنیادی باتوں کو اپنانے ہاسپٹل انتظامیہ پر زور

شعبہ سے وابستہ ہر شخص کیلئے جدید تبدیلیوں سے واقف ہونا ضروری ، پروفیسر سبا راؤ

شعبہ سے وابستہ ہر شخص کیلئے جدید تبدیلیوں سے واقف ہونا ضروری ، پروفیسر سبا راؤ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : پروفیسر کاکرلہ سبا راؤ سابق ڈائرکٹر نمس نے آج ہاسپٹل مینجرس پر زور دیا کہ وہ اس پیشہ کی بنیادی باتوں پر کاربند رہیں اور کام میں اخلاقی مظاہرہ کو اولین ترجیح دیں ۔ ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا کے PGDHM اکیڈیمک ایڈوائزری بورڈ میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ طب کے میدان میں بہت ساری تبدیلیاں تیزی کے رونما ہورہی ہیں اس لیے اس شعبہ سے وابستہ ہر شخص کے لیے ضروری ہے کہ وہ جدید تبدیلیوں سے پوری طرح باخبر رہے تاکہ مریضوں کا بہتر انداز میں علاج کرسکے ۔ پروفیسر سبا راؤ نے کہا کہ حیدرآباد میڈیسن کے طلبہ اور ہاسپٹل مینجرس کو تربیت کا بہتر موقع فراہم کرتا ہے ۔ پروفیسر ایم چندر شیکھر ڈین آف ٹریننگ پروگرام ، اے ایس سی آئی نے کہا کہ ہیلت کیر اور ہاسپٹل مینجمنٹ میں موثر آپریشنس اور سرویس ڈیلیوری کے لیے مہارت کے حامل میان پاور کی ضرورت ہوتی ہے اور ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج تقریبا پندرہ سال سے اس ضرورت کو پورا کررہا ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT