Saturday , July 21 2018
Home / جرائم و حادثات / پیشہ وارانہ مجرمین کے سروے کا آغاز

پیشہ وارانہ مجرمین کے سروے کا آغاز

مجرمین کے رہائشی مکانات اور ٹھکانوں کی جیوٹیاگنگ ، ڈی جی پی
حیدرآباد /18 جنوری ( سیاست نیوز ) پیشہ وار مجرمین کے جامع سروے کا آج سائبرآباد رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں آغاز ہوگیا ۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ریاست تلنگانہ مسٹر ایم مہیندر ریڈی کے علاوہ ایڈیشنل ڈی جی پی مسٹر انجی کمار نے سروے میں حصہ لیا ۔ مجرمین کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے انکی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے علاوہ ان کے رہائشی ٹھکانوں مکانات کو جیوٹیاگنگ سے جوڑ دیا جارہا ہے اور ریاست بھر کی پولیس فورس آج اس کام میں جٹ گئی ۔ ڈی جی پی نے رچہ کنڈہ کے سرور نگر تالاب علاقہ میں مجرمین کے جامع سروے میں حصہ لیا اور سائبرآباد کے حدود میں کمشنر سندیپ شنڈالیہ کے ہمراہ سروے میں شریک رہے ۔ اس موقع پر ڈی جی پی تلنگانہ مسٹر مہیندر ریڈی نے بتایا کہ ریاست کو جرائم سے پاک ریاست تیار کرنے میں یہ اقدام ایک پہل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 10 سال سے ایسے مجرمین جو باربار جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں ۔ ایسے مجرمین کی تمام تفصیلات حاصل کی جارہی ہے اور ان کی جامہ سروے رپورٹ کو تیار کرتے ہوئے ان کے مکانات کی جیوٹیاگنگ کی جاری ہے ۔ تاکہ کسی بھی پولیس ملازم یا پھر عہدیدار کو مجرمین کی بہ آسانی اطلاعات فراہم ہوسکے ۔ ساتھ ہی ایسے مجرم جو بدلنا چاہتے ہیں لیکن مواقع فراہم ہو رہے ہیں ۔ اس سروے میں ایسے مجرمین کی نشاندہی بھی کی جائے گی اور ان کے کردار اور طور طریقہ زندگی گذارنے کے ان کے عمل کو دیکھتے ہوئے ان کی مدد کی جائے گی اور انہیں بازآبادکار کیا جائے گا ۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ ایسے مجرمین جو بارہا جرم اور سزا کے باوجود اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے ان پر سخت نظر رکھنے کیلئے سروے رپورٹ فائدہ مند ثابت ہوگی اور مجرمین کو جرائم سے روکنے میں بھی جامع سروے کی رپورٹ مددگار ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے اس اقدام پر زبردست عوامی ردعمل حاصل ہو رہا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں 20 ہزار مجرمین کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ڈی جی پی مادھاپور مسٹر وشوا پرساد نے بتایا کہ مادھاپور زون میں 6 ہزار مجرمین کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ مادھاپور پولیس اسٹیشن حدود میں 454 گچی باؤلی میں 232 رائے درگم میں 235 کوکٹ پلی میں 1311 کے پی ایچ بی میں 983 نارسنگی میں 738 میاں پور میں 717 چندا نگر میں 601 آر سی پورم میں 523 اور جوبلی میں 193 ریکارڈ کئے گئے جبکہ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں 15970 مجرمین پائے جاتے ہیں ۔ جن میں 5638 مجرمین تک پولیس نے رسائی حاصل کرلی اور 3583 کی جانچ عمل میں آئی ہے ۔ رچہ کنڈہ کے ملکاجگیری زون میں 5047 مجرمین پائے جاتے ہیں ۔ جن میں 1354 کی جانچ اور 891 جیوٹیاکنگ عمل میں آئی ہے ایل بی نگر زون میں 8508 مجرمین میں 3186 کی نشاندہی اور 1770 کا ریکارڈ مکمل کرلیا گیا ہے ۔ یادادری بھونگیر زون میں 2415 مجرمین میں 1098 کی نشاندہی اور 922 کا ریکارڈ درج کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT