Wednesday , August 15 2018
Home / شہر کی خبریں / پیغمبر اسلام ؐ کے طریقہ پر چلنا کامیاب زندگی کی علامت

پیغمبر اسلام ؐ کے طریقہ پر چلنا کامیاب زندگی کی علامت

عثمانیہ یونیورسٹی میں میلاد النبیؐ کانفرنس ، وائس چانسلر رام چندرم اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔19ڈسمبر(سیاست نیوز)وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسررام چندرم نے کہاکہ سیر ت النبیؐ کے محافل اور کانفرنس اسلام کے متعلق پائے جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں ۔ کیونکہ اسلامی دانشور اور علماء ایسی محفلوں میں پیغمبر اسلام کی زندگی کے ان گوشوں پر روشنی ڈالتے ہیں جس سے غیرمسلم اصحاب واقف نہیںہوتے ۔ ایسی محافل سے آپسی رنجشیں بھی ختم ہوتی ہیں۔ وہ آج یہاں عثمانیہ یونیورسٹی کے آئی سی ایس ایس آر لائبریری ہال میں میناریٹی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن عثمانیہ یونیورسٹی( ایم ایس او) کے زیراہتمام منعقدہ میلاد النبیؐ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ رکن تلنگانہ پبلک سروسیس کمیشن ڈاکٹر متین الدین قادری‘ پروفیسر سی ایچ گوپال ریڈی رجسٹرار عثمانیہ یوینورسٹی‘پروفیسر مصطفیٰ شریف ڈین فیکلٹی آرٹس عثمانیہ کالج‘ جناب شیخ احمد علی ڈی ایس پی سنٹرل ٹریننگ سراغ رساں ادارہ رامنتا پور‘ جناب عبدالقادر فیصل‘ پروفیسر ٹی کرشنا رائو او ایس ڈی عثمانیہ یونیورسٹی‘پروفیسر ڈی رویندر پرنسپل یو سی اے اینڈ ایس ایس عثمانیہ یونیورسٹی‘ پروفیسر ایس اے رحمان پرنسپل نظام کالج‘ پروفیسر سید محمد تنویر خدانمائی محکمہ فارسی ‘ اویو‘جناب سید امجد ‘ جناب محمد اشفاق چاند‘ مولانانصیر مظاہری‘ جناب امتیاز حسین ‘ ڈاکٹر آر کے پائون کمارلائبریرین اویوکے علاوہ دیگر نے بھی میلاد النبیؐ کانفرنس سے خطاب کیا۔ جناب حافظ شیخ یعقوب پاشاہ نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ خطبہ استقبالیہ پروفیسر انصاری کنونیر وایچ او ڈی‘ بی او ایس محکمہ لسانیت عثمانیہ یونیورسٹی نے ادا کیا جبکہ جناب عبدالعلی کے شکریہ پر کانفرنس کا اختتام عمل میںآیا۔ایم ایس او کے ذمہ داران شیخ فہیم اللہ اور محمد یونس نے کانفرنس کی ذمہ داری بخوبی انجام دی۔وائس چانسلر مسٹر رام چندرن نے اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ پیغمبر اسلام ایک عظیم ہستی ہیں اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے ہم ایک کامیاب زندگی گذار سکتے ہیںبالخصوص صبر وتحمل کے مظاہرے کا ہمیں پیغمبر اسلام کی سیرت مبارکہ سے درس لینا چاہئے۔پیغمبر اسلام نے کسی بھی تلقین سے قبل اس بات پر عمل کی اور اس کے بعد اپنی امت کو عمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔رکن تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن ڈاکٹر متین الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 14 سوسال قبل اللہ کے رسول مقبولؐ نے چھوٹے شہروں کی حمایت کی ‘ پیڑوں کو کاٹنے سے منع کیا۔ سڑکوں کے کنارے مکانات کی تعمیر سے گریز کی تلقین کی اور آج سار ی دنیا ان تمام چیزوں پر تبصرہ کررہی ہے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیرتعداد نے اس کانفرنس میںشرکت کی ۔غیرمسلم طلبہ جن میںدلت ‘ قبائیلی اور دیگر اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ شامل ہیںنے بھی کانفرنس کے اختتام تک مقررین کے خطابات سے محضوظ ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT