Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / پیلٹ بندوقیں استعمال نہ کرنے محبوبہ مفتی کا صیانتی افواج کو مشورہ

پیلٹ بندوقیں استعمال نہ کرنے محبوبہ مفتی کا صیانتی افواج کو مشورہ

لیتھ پورا (جموں و کشمیر)۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر نے صیانتی افواج کو مشورہ دیا کہ پیلٹ بندوقیں استعمال کرنے کے سلسلے میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور سنگباری کرنے والوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان فرق پہچاننا سیکھیں۔ اپنے خاندانوں کو عسکریت پسند قرار نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج، نظم و قانون کا وادیٔ کشمیر میں حالیہ بے چینی کے دوران انتظام کرتی رہی ہے۔ ہم نے ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بعض اوقات طاقت استعمال کی ہے۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی کہ ہر ایک کو سچ بولنا چاہئے، ہمیں طاقت استعمال کرنی پڑتی ہے جبکہ لوگ اپنی جان و مال کے لئے احتجاج کرتے ہیں۔ یہ تمام جموں و کشمیر کے عوام ہیں۔ چیف منسٹر جموں و کشمیر پولیس کی کمانڈو ٹریننگ مرکز میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کررہی تھیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر طاقت استعمال نہ کی جائے تو نقصانات اس سے کہیں زیادہ ممکن ہیں۔ اگر ہم نے ایسا نہ کیا ہوتا تو زیادہ تعداد میں ہلاکتیں ہوتیں۔ جائیداد کا نقصان ہوتا، لیکن اب ہماری کوشش ہے کہ ان لوگوں کی طرف دیکھیں جو اپنے گھروں تک اس صورتحال کی وجہ سے محدود ہوجاتے ہیں۔ ہڑتالوں کے نتیجہ میں کرفیو نافذ کیا جاتا ہے جو گزشتہ چھ ماہ سے وادیٔ کشمیر میں دیکھا جارہا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ صورتحال آئندہ دنوں میں بہتر ہوجائے گی بشرطیکہ ہم اپنے طور طریقے تبدیل کریں

TOPPOPULARRECENT