Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / پیلٹ گن کا موثر متبادل تجویز کرنے والوں کو انعام سے نوازا جائے گا: اے ڈی جی سی آر پی ایف

پیلٹ گن کا موثر متبادل تجویز کرنے والوں کو انعام سے نوازا جائے گا: اے ڈی جی سی آر پی ایف

راجوری ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (جموں وکشمیر زون) وی کے ایس کاؤمڈی نے کہا کہ وادی کشمیر میں انتہائی تباہ کن ثابت ہونے والی پیلٹ گن کا موثر متبادل تجویز کرنے والے افراد کو انعام واکرام سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے کہا ‘اگر پیلٹ گن کا کوئی متبادل ہے تو لوگ ہمیں اس حوالے سے تجویز دے سکتے ہیں۔ کشمیر میں حالات سے نمٹنے کے لئے کن غیرمہلک ہتھیاروں کا استعمال کیا جاسکتا ہے ، اس حوالے سے تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ اگر کسی نے بہت اچھی تجویز دی تو ہم اسے انعام دے سکتے ہیں۔ کسی کے ذہن میں پیلٹ گن کا متبادل ہے تو وہ ہمیں بتائیں ۔ ہماری طرف سے کوشش ہوتی ہے کہ طاقت کا کم از کم استعمال کیا جائے ‘۔

TOPPOPULARRECENT