Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / پینالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعہ کامیابی پر ٹم کرول مسرور

پینالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعہ کامیابی پر ٹم کرول مسرور

برازیلیا۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹائن کے سوپر اسٹار لائنل میسی نے کہا کہ ان کی ٹیم نے آج کا ایک بہترین میچ کھیلا جس میں بلجیم کو 1-0 سے شکست دی گئی۔ گول اسکور کرنے والے گنزیالیز ہکوین نے کہا کہ ٹیم کے لئے فیصلہ کن گول بنانا ایک یادگار اور خوبصورت لمحہ تھا۔ ہم نے بہت مکمل میچ پیش کیا ہے۔ ہمیں زیادہ مواقع نہیں مل سکے، اس کے باوجود ہم نے ایک موقع سے پورا فائدہ اٹھایا۔ دوسری جانب ہالینڈ کے فٹبال ٹیم کوچ لوئی وین گال نے کہا کہ کوسٹاریکا کے خلاف کوارٹر فائنل کے پینالٹی شوٹ آؤٹ مرحلے میں باقاعدہ گول کیپر کے بجائے متبادل گول کیپر کی حکمت عملی کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹم کرول کو طویل قد کی وجہ سے یہ موقع دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کرول کا قد 6′-4″ ہے۔ جبکہ باقاعدہ گول کیپر کی ذمہ داری ادا کرنے والے جیپسر سلیسن کا قد 6′-2″ ہے۔ پینالٹی شوٹ آؤٹ میں متبادل گول کیپر ٹم کرول نے 2 گول بچاکر اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ کرول نے اپنی عمدہ کارکردگی کے بارے میں کہا کہ یہ وہ کامیابی ہے جس کا بچپن سے وہ خواب دیکھتے آرہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT