Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / پینس کی امریکی سفارتخانہ کو 2019 میں یروشلم منتقل کرنے کی یقین دہانی، دیوار گریہ کی ستائش

پینس کی امریکی سفارتخانہ کو 2019 میں یروشلم منتقل کرنے کی یقین دہانی، دیوار گریہ کی ستائش

تل ابیب 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ا امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ 2019 کے آخر تک امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا جائے گا۔مائیک پینس نے یہ بات اسرائیل کے دورے کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہی۔جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ دسمبر میں یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ سفارتخانہ اتنی جلدی منتقل نہیں کیا جائے گا۔بی بی سی کے تقریر کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ممبران نے ‘یروشلم فلسطین کا دارالحکومت’ کے بینرز کے ساتھ احتجاج کیا جس کے باعث امریکی نائب صدر کو تقریر روکنی پڑی۔اس احتجاج کے جواب میں مائیک پینس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ میں جمہوری نظام سے خطاب کر رہا ہوں۔امریکی نائب صدر سے ملنے کے بجائے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس بروسلز روانہ ہو گئے جہاں انھوں نے یوروپی یونین سے استدعا کی کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے ۔امریکی نائب صدر نے تقریر میں کہاکہ ہم فلسطینی قیادت سے استدعا کرتے ہیں کہ مذاکرات کی میز پر دوبارہ آئیں۔ امن صرف مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے دیوار گریہ کو ’’سرچشمۂ وجدان‘‘ قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT