Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پینے کے پانی کا مسئلہ پر توجہ کی ہدایت

پینے کے پانی کا مسئلہ پر توجہ کی ہدایت

یلاریڈی /22 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی کے تمام مواضعات میں پینے کے پانی کا مسئلہ باقی نہ رہے عہدیداروں کو اقدامات کرنے کی ضلع جوائنٹ کلکٹر مسٹر رویندر ریڈی نے ہدایت دی ۔ انہوں نے منڈل کے تحصیل آفس گوروکل اسکول ، کستوربا گاندھی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے پینے کے پانی سے متعلق مسائل دریافت کیا اور منڈل میں پینے کے پانی کا مسئلہ والے علاقوں میں فوری بورویلس اور ضروری پائپ لائین ڈالنے کا مشورہ دیا ۔ رپورٹ تیار کرکے انہیں دینے پر 24 گھنٹے میں منظور کروانے کی بات کہی اور کام ہونے کے 24 گھنٹے میں ہی بلوں کی منظوری کردی جائے گی ۔انہوں نے تحصیلدار ایم پی ڈی او ، ایم پی پی ، زیڈ پی ٹی سی منڈل پریشد ارکان اور سرپنچوں کو مواضعات میں دورہ کرتے ہوئے پانی کے مسائل معلوم کرنے کی ہدایت دی ۔ ہفتہ میں ایک م رتبہ منڈل مستقر پر اجلاس منعقد کرتے ہوئے پانی کے مسائل دریافت کرنے کا مشورہ دیا ۔ 500 تا 1000 فیٹ تک گہرائی والا بورویل ڈال سکتے ہیں کہا ۔ مواضعات کے شیواء پر خانگی بورویلس بھی کر لینے کا مشورہ دیا ۔ ٹینکروں کے ذریعہ سربراہ کیا جانے والے پانی میں بدعنوانی کی شکایتیں آرہی ہیں ۔ جبکہ حکومت نے پائی کے مسائل حل کرنے کیلئے کروڑوں روپئے مختص کی ہے ۔ گرووکل اسکول میں ٹینکروں سے سربراہ کیا جاراہا پانی روکتے ہوئے گہرائی والا بورویل ڈالنے کو کہا ۔ کستوربا اسکول میں پینے کے پانی کو شفاف کرنے والا سنٹر ڈالنے کیلئے فنڈ جاری کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر آر ڈی او ناگیش تحصیلدار گنگادھر محکمہ آبرسانی ڈی ای رام ریڈی ، اے ای سریکانت نے EOPRD نارائنا VRO شیام راؤ VDC چیرمین نرسملو اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT