Tuesday , December 11 2018

پینے کے پانی کیلئے 16.38 کروڑ روپئے کی اجرائی

حیدرآباد /5 جون ( آئی این این ) حکومت تلنگانہ نے موسم گرما کے دوران ریاست کے 67 شہری مجالس مقامی میں پینے کے پانی مسائل سے نمٹنے کیلئے 16.38 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں ۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپونس فنڈ کی جانب سے یہ رقم چیف انجینئیر صحت عامہ کو جاری کی گئی ۔ صحت عامہ کے چیف انجینئیر نے 10 فروری کو اس مسئلہ پر ایک منصوبہ عمل پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ جنوب مغربی مانسون 2014 کے دوران کم بارش کے سبب بجز جی ایچ ایم سی ریاست کے تمام شہری مجالس مقامی میں پینے کے پانی کے مسائل پیدا ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT