Saturday , December 15 2018

پینے کے پانی کی سربراہی اور تحفظ صحت پر خصوصی توجہ

سنگاریڈی /18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پریشد جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت راجمنی چیرمین ضلع پریشد سنگاریڈی کے زیڈ ہال میں منعقد ہوا ۔ جس میں سوامی گوڑ صدرنشین قانون ساز کونسل ، پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر ، چنتاپربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی ، رام لنگا ریڈی رکن سامبلی دوباک ، بابو موہن رکن اسمبلی اندول ، کشٹا ریڈی رکن اسمبلی نارائن ک

سنگاریڈی /18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پریشد جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت راجمنی چیرمین ضلع پریشد سنگاریڈی کے زیڈ ہال میں منعقد ہوا ۔ جس میں سوامی گوڑ صدرنشین قانون ساز کونسل ، پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر ، چنتاپربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی ، رام لنگا ریڈی رکن سامبلی دوباک ، بابو موہن رکن اسمبلی اندول ، کشٹا ریڈی رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ، راہول بوجا ضلع کلکٹر کے علاوہ پربھاکر ایم پی میدک ، بی بی پاٹل ایم پی ظہیرآباد اراکین زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی پی موجود تھے ۔ سوامی گوڑ صدرنشین قانون ساز کونسل نے کہا کہ سوچھ بھارت پروگرام وزیر اعظم نریندر مودی نے شروع کیا تھا ۔ لیکن ریاست تلنگانہ میں اس سوچھ بھارت پروگرام کے تحت کام انجام دینے کیلئے چندرا شیکھر راو چیف منسٹر سوچھ حیدرآباد پروگرام کے تحت شہر حیدرآباد کو صاف ستھرا شہر بنانا چاہتے ہیں ۔ اس پروگرام میں خود کے چندرا شیکھر راؤ چیف منسٹر وزراء ، عوامی منتخبہ نمائندوں کے علاوہ عوام بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوچھ تلنگانہ اور سوچھ حیدرآباد پروگرام کے تحت آر اینڈ بی ، پینے کے پانی ، صحت ، وظائف کی تقسیم و دیگر مسائل کو دور کرنے کے علاوہ ترقیاتی کاموں کیلئے 50 لاکھ روپئے مختص کئے ہیں ۔ سوچھ ضلع میدک اور سوچھ منڈل پروگرام کے تحت 50 لاکھ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر اسمبلی تلنگانہ نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع میدک دوسیں جماعت کے نتائج میں ضلع تیسرا مقام حاصل کیا ہے جوکہ باعث مسرت ہے اور محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں ، اساتذہ اور طلباء و طالبات کو مبارکباد دی ۔

اسی طرح ریاستی سطح پر آئندہ سال ضلع میدک کو انٹرمیڈیٹ اور دسویں جماعت کے نتائج میں سرفہرست لانے کی سعی کی جائے ۔ مشن کاکتیہ پروگرام کے تحت ضلع میدک میں تالابوں و کنٹوں کی صاف صفائی کے کام بسرعت انجام دئے جارہے ہیں اور موسم برسات کے آغاز سے قبل ہی عہدیادروں کو کاموں کو تکمیل کرلینے کی ہدایت دی جارہی ہے ۔ مشن کاکتیہ پروگرام میں عوامی نمائندوں کے علاوہ عہدیدار، عوام اور کسان میں حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے اراکین زیڈ پی ٹی سیز کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ تالابوں کے صاف صفائی کے دوران مٹی کی نکاسی اور کسانوں کو تالاب کی مٹی مفت دینے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کے تحت چند مقامات پر اراضی کی نشاندہی پر کسانوں کو نقصان بتائے جانے پر پدما دیویندر ریڈی ، ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کے تحت اگر پراجکٹ میں کسی کی اراضی کو شامل ہوگئی ہوتو اسے معاوضہ کی ادائیگی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کو واٹر گرڈ اسکیم کے تحت پینے کا پانی روزآنہ سربراہ کرنے کے اقدامات کر رہی ہے اور مشن کاکتیہ اسکیم میں کچھ مسائل درپیش ہوں تو ضلع کلکٹر اور زراء کو واقف کروایا جاسکتا ہے ۔ زیڈ پی ٹی سی کام انجام دے رہے ہیں ۔ ان کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے ۔ رام لنگا ریڈی رکن اسمبلی دوباک نے سپرنٹنڈ۔ٹ انجینئیر اریگیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام حلقوں کا دورہ کیا لیکن ابھی تک حلقہ اسمبلی دوباک کا ابھی تک دورہ نہیں کیا جس پر سپرنٹنڈنٹ انجینئیر نے بہت جلد حلقہ دوباک کا دورہ کرنے کا تعیقن دیا ۔ سریندر سپرنٹنڈنٹ انینئیر نے بہت جلد حلقہ دوباک کا دورہ کرنے کا تیقن دیا ۔ سریندر سپرنٹنڈ۔ٹ انجینئیر اریگیشن مشن کاکتیہ پراجکٹ کے تفصیلات پیش کئے ۔ راہول بوجا ضلع کلکٹر میدک نے کہا کہ مشن کاکتیہ پروگرام کے تحت کنٹراکٹرس کو اندرون 7 یوم ٹنڈر حاصل کرنے کے بعد کام کا آغاز کرنے کی ہدایت دی گئی ورنہ ٹنڈر منسوخ کرنے کہا گیا ۔ ضلع میدک میں پہلے مرحلے کے طو پر 7 ہزار تالابوں کے منجملہ 1400 تالابوں کی صاف صفائی کیلئے منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ جبکہ 880 تالابوں کے کام آخری مرحلے میں جاری ہیں ۔

تالابوں کے کٹے ، فیڈر چیانل ، تالابوں کی مٹی کی نکاسی کے کام زور و شور سے جاری ہیں ۔ سپرنٹنڈنٹ انیجنئیر نے کہا کہ ضلع میں سوچھ ضلع میدک کے تحت صاف صفائی اور ہر موضع میں دمپنگ یونٹ ، کچرے کی نکاسی اور اسی سے کھاد کی تیاری ، موریوں کی تعمیر ، مچھرکش مہم جیسے کام انجام دئے جائیں گے سدی پیٹ کے ایک موضع میں خصوصی طور پر توجہ دیتے ہوئے مچھر کش مہم چلاتے ہوئے ایک بھی مچھر نہ ہونے کا دعوی کیا جائے گا ۔ اسی طرح ضلع میدک کے ہر مقام پر مچھر کش مہم ہوگی بیت الخلائؤں کے تعمیراتی کام بھی انجام دئے جائیں یگ ۔ محکمہ زراعت کے عہدیداروں نے بتایا کہ موسم ربیع میں سوچھ بھارت پروگرام کے تحت 2019 تک سارے کام انجام دینے کا نشانہ ہے ۔ جبکہ تلنگانہ 2017 تک سوچھ تلنگانہ کام مکمل ہوجائیں گے ۔ اس موقع پر او جے مدھو سی ای او ضلع پریشد و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT