Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پینے کے پانی کی سربراہی میں تاخیر! عوام تعاون کریں ، واٹر بورڈ کی اپیل

پینے کے پانی کی سربراہی میں تاخیر! عوام تعاون کریں ، واٹر بورڈ کی اپیل

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کا تحفظ کریں ۔ اس کا قیمتی شئے جیسا استعمال کریں ۔ واٹر بورڈ نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ جہاں بھی پینے کے پانی کی سربراہی میں تاخیر ہو وہاں تعاون کریں ۔ واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر بی جناردھن ریڈی نے کہا کہ واٹر بورڈ شہر کے تمام علاقوں میں پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناگزیر حالات میں واٹر بورڈ پانی کی سربراہی مخالف سمت میں کرنے پر مجبور ہے ۔ پائپ لائن میں لکیج کی وجہ سے ایسا کرنا پڑرہا ہے ۔ مانجرا کا پانی جو پٹن چیرو سے لنگم پلی آبی ذخائر میں جاتا ہے مخالف سمت میں پمپ کیا جائے گا اس صورتحال میں جب کہ پانی کی سپلائی ایک سمت میں ہوگی شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی سربراہی متاثر ہوگی ۔ گذشتہ سال بارش نہ ہونے کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح کم ہوگئی اور آبی ذخائر خشک ہوچکے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT