Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پینے کے پانی کی قلت دور کرنے اقدامات

پینے کے پانی کی قلت دور کرنے اقدامات

یلاریڈی /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ کے تمام منڈلوں پر پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کی غرض سے تلنگانہ سرکار نے ایک کروڑ 90 لاکھ روپئے منطور کی ہے۔ رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے مزید بتایا کہ اس میں یلاریڈی منڈل کی 29 لاکھ روپئے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کو 31 لاکھ 20 ہزار روپئے ۔ گندھاری منڈل کو 33 لاکھ 75 ہزار روپئے ۔ لنگم پیٹ منڈل ک

یلاریڈی /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ کے تمام منڈلوں پر پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کی غرض سے تلنگانہ سرکار نے ایک کروڑ 90 لاکھ روپئے منطور کی ہے۔ رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے مزید بتایا کہ اس میں یلاریڈی منڈل کی 29 لاکھ روپئے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کو 31 لاکھ 20 ہزار روپئے ۔ گندھاری منڈل کو 33 لاکھ 75 ہزار روپئے ۔ لنگم پیٹ منڈل کو 32 لاکھ 35 ہزار روپئے ۔ سداشیونگر منڈل کو 29 لاکھ 50 ہزار روپئے تاڑوائی منڈل کو 34 لاکھ 50 ہزار روپئے فنڈ منظور کیا گیا ہے ۔ رکن اسمبلی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ مشن کاکتیہ اسکیم سے متعلق تلگودیشم کانگریس قائدین کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ 17 سالہ تلگودیشم حکومرانی میں اور 40 سالہ کانگریس حکمرانی میں کبھی کسی دن قالابوں کی ترقی سے متعلق خیال تک نہ کیا گیا ۔ تلگودیشم قائد دیاکر راؤ کمیشن کاکتیہ کہہ کر نام دینا ٹھیک نہیں ۔ دیاکر راؤ نے کمیشن کیلئے مشن کاکتیہ کے کام انجام دے رہے ہیں کہہ کر الزام لگانا بالکل درس نہیں ۔ عوام اور کسان کے درمیان گمراہ کن بیانات دینا بند کردینے کا مقابل جماعتوں کو مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT