Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

کریم نگر۔/9اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موسم گرما میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کیلئے ممکنہ احتیاطی اقدامات پر توجہ دینے کیلئے مقامی رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مواضعات اور منڈل میںپینے کے پانی کی جہاں بھی قلت ہے وہاں عوام کو ہر قسم کی دشواری سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ رکن اسمبل

کریم نگر۔/9اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موسم گرما میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کیلئے ممکنہ احتیاطی اقدامات پر توجہ دینے کیلئے مقامی رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مواضعات اور منڈل میںپینے کے پانی کی جہاں بھی قلت ہے وہاں عوام کو ہر قسم کی دشواری سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر منڈل پریشد کے اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب تھے، اجلاس کی صدارت واسالہ رمیش نے کی۔اس موقع پر ملکا پور ایم پی ٹی سی بوما ایشور نے کہا کہ ہفتہ میں ایک دن پینے کے پانی کی سربراہی سے عوام کو کافی پریشانی ہورہی ہے۔ چامن پلی میں باؤلی سوکھ گئی ہے جس کے باعث پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے۔ سرپنچ گنٹہ شنکریا، ایم پی ٹی سی اشوک نے واقف کرایا کہ آرے پلی پینے کے پانی کی اسکیم کو برقی سربراہی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے، برقی کنکشن کے لئے تگالہ گٹے پلی کے سرپنچ رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ سدھاکر ریڈی نے شکایت کی ناگولا ملیال کو الگندل سے پانی نہیں دیا جارہا ہے۔ ایم پی ٹی سی رام سوامی نے شکایت کی کہ ایم پی ٹی سی کے اختیارات ، حقوق اور فنڈز کے تعلق سے واقف کروانے کی ایم پی ٹی سی کے شوبھا رانی، ناگا رانی، اپو سرینواس نے خواہش کی۔ جس پر ایم ایل اے نے مخاطب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ایلگندہ پینے کے پانی کی اسکیم انٹیک ویل میں پانی لانے کیلئے عہدیدارکوششیں جاری رکھیں۔ ضلع مستقر کے تمام مواضعات کو جوڑنے والی بی ٹی روڈ کی تعمیر کی جارہی ہے۔ گزشتہ اجلاس کی طرح اس اجلاس میں بھی عہدیدار غیر حاضر تھے صرف تین محکمہ جات ڈیویںن سطح کے عہدیدار وں نے ہی شرکت کی۔ منڈل اسپیشل عہدیدار آر ڈی او چندر شیکھر محکمہ برقی کے عہدیدار غیر حاضر تھے۔ اجلاس میں خاتون قائدین کے لڑکوں اور شوہروں نے حصہ لیا اس لئے عہدیدار اجلاس سے غیر حاضر رہ رہے ہیں۔عہدیداروں، سرکاری ملاـزمین، منڈل پریشد عہدیداروں کی شکایتیں اوربدعنوانیوں کی نشاندہی پر ایم ایل اے نے کافی برہمی کا اظہار کیا۔ہر کام کیلئے رشوت حاصل کرنے کی شکایت پر وہاں موجود ایم پی ڈی او دیویندر کو جواب دینے کے لئے کہا اور دوبارہ کسی بھی قسم کی شکایت پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ اس اجلاس میں زیڈ پی ٹی سی ایڈلا سرینواس، معاون رکن محمد جمیل الدین، نائب صدر این انجیا،سنگل ونڈو چیرمین مندا راجیا، ایم پی ڈی او دیویندر راجواور تحصیلدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT