Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پینے کے پانی کی موثر سربراہی اولین ترجیح

پینے کے پانی کی موثر سربراہی اولین ترجیح

گلبرگہ 20اپریل :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سٹی میونسپل کارپوریشن گلبرگہ کے نئے مئیر سید احمد نے کہا ہے کہ وہ گلبرگہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ تعاون و اشتراک کے ذریعہ شہر گلبرگہ کی ترقی کے لئے پابند عہد ہیں ۔ پیر کے دن اپنے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئیگلبرگہ سٹی کارپوریشن کے 18ویں مئیر نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ا ن کی سب سے بڑی ترجیح موسم گرما کے دوران شہر میں پانی کی تشفی بخش سربراہی کو یقینی بنانا ہوگا۔ شہر کے بعض منتخب مقامات پر پانی کی سربراہی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ وہ مالکان جائیداد کو فی سروس 150روپیئے تا 200روپئے کی فیس کے ساتھ کھاتہ سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے بارے میں منصوبہ بنارہے ہیں ۔ مئیر سید احمد نے بتایا کہ پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس کی اجرائی کے لئے علیحدہ کائونٹرس قائم کئے جائیں گے ۔ انھوں ن ے کہا کہ شہر گلبرگہ کو خوبصورت بنانے کے لئے وہ تمام کارپوریٹرس کا تعاون حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر ضلع انچارج وزیر گلبرگہ و وزیر میونسپل ایدمنسٹریشن کرناٹک الحاج قمر الاسلام نے کہا کہ شہر کے قلت آب سے متاثر علاقوں کو ٹینکروں ے ذریعہ پانی سربراہ کیا جائیگااور اس کے علاوہ سخت ہنگامی حالت میں وہاں بورویلس کی تنصیب بھی عمل میں لائی جائیگی ۔ انھوں نے کہا کہ پینے کے پانی کی سربراہی کے ئے فنڈس کی کوئی کمی نہیںہے ۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی اور گلبرگہ جنوبی کے رکن اسمبلی کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کمیٹی نے شہر میں پینے کے پانی کی سربراہی کے لئے 1.75کروڑ روپیوںپر مشتمل ایک منصوبہ عمل تیار کیا ہے ۔ سوچھ بھارت منصوبہ کے تحت 141کروڑ روپیوں کے خرچ سے کپنور گائوںکی 7 ایکڑ اراضی پر کچرے کی نکاسی کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ 19000مکانات کو انڈر گرائونڈ ڈرینیج سے بھی جوڑا جائیگا۔ الحاج قمر االاسلام نے بتایاکہ ناگو رتنا کے تحت سٹی کارپوریشن گلبرگہ کو 300کروڑ روپئے ملے ہیں ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کی جانب سے بھی 50کروڑ روپیوں کا ایک خصوصی گرانٹ ملا ہے۔50کروڑ روپیوں کے خصوصی پیاکیج کے تحت 25کروڑ روپئے انڈر گرائونڈ ڈرینیج کے کاموں پر خرچ کئے جائیں گے ۔ 9کروڑ روپئے کھرگے پٹرولپمپ تا انا پورنا کراس سڑک کی تعمیر و درستی پر اور 10کروڑ روپئے تماپوری چوک تا جگت سرکل روڈ کی درستی پر خرچ کئے جائیں گے ۔ قبل ازیں دفتر سٹی میونسپل کارپوریشن ، گلبرگہ میںمسٹر سید احمد نے مئیر کی حیثیت سے اور مسرز شرن اماں بینور نے ایک سادہ تقریب میںڈپٹی مئیر کی حیثیت سے اپنی خدمات کا جائیزہ لیا ۔ صدر نشین گلبرگہ ڈیولوپمینٹ اتھارٹی مسٹر محمد اصغر چلبل، سابق مئیر محمد اشفاق احمد چلبل ، سابق مئیر بھیم ریڈی ، سینئیر کانگریسی قائد عادل سلیمان سیٹھ اور واحد علی فاتحہ خوانی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT