Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پینے کے پانی کی موثر سربراہی کیلئے اقدامات کا مشورہ

پینے کے پانی کی موثر سربراہی کیلئے اقدامات کا مشورہ

یلاریڈی /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل پریشد صدر شریمتی سنیتا کی صدارت میں منڈل تاڑوائی پر جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ مسٹر رویندر ریڈی رکن اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ پینے کے پانی کا مسئلہ باقی نہ رہے ۔ ایسے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔ پینے ک

یلاریڈی /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل پریشد صدر شریمتی سنیتا کی صدارت میں منڈل تاڑوائی پر جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ مسٹر رویندر ریڈی رکن اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ پینے کے پانی کا مسئلہ باقی نہ رہے ۔ ایسے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔ پینے کے پانی سے پریشان مواضعات کا عہدیدار دورہ کرکے رپورٹ تیار کریں۔ محکمہ آبرسانی AE مسٹر کوشک نے کہا کہ تاڑوائی ، دیوائی پلی ، چندہ پور ، چٹیال مواضعات میں ٹینکروں کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر سرپنچوں میں سجاتا ، روی ، پی گوڑ اور منڈل پریشد ارکان میں لنگاریڈی ، سواتی ، بھوشنم ، شنکر ، ناگراج نے اپنے اپنے مواضعات میں بورویلس ڈالنے اور ٹینکروں کے ذریعہ پینے کے پانی کو سربراہ کرنے کا اجلاس سے مطالبہ کیا ۔ اس کے بعد رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے کہا کہ تمام مواضعات پر بورویلس فریشنگ کروایا جائے ۔ اگر نہیں ہیں تو خانگی افراد کے بورویلس کرایہ پر حاصل کرنے کیا حکام دئے ۔ اگر اس کے بعد بھی مسئلہ حل نہ ہوتا ہوتو پھر ٹینکروں کے ذریعہ پینے کا پانی سربراہ کرنے کے احکامات دئے ۔ AE مسٹر گری نے اس موقع پر بتایا کہ شاہراہ کی مرمت کیلئے ایک کرؤر 95 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں بہت جلد کام کا آغاز کیا جائے گا ۔ تمام مستحقین کو راشن کارڈ جاری کئے جائیں اور پٹہ پاس بکس۔ دینے تحصیلدار مسٹر گنگادھر کی رکن اسمبلی رویندر ریڈی نے احکام دئے ۔ منڈل کے سرپنچ اور منڈل پریشد ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعلی فنڈ کو دینے کا سب نے مل کر اتفاق کیا ۔ اس اجلاس میں منڈل تاڑوائی ، یلاریڈی ، ناگی ریڈی پیٹ منڈلوں سے تعلق رکھنے والے ابھئے ہستم ، بیڑی ورکرس کو وظائف تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی شریمتی ساوتری ایم پی ڈی او شریمتی لکشمی منڈل پریشد نائب صدر سرینواس گوڑ اور تمام محکموں کے DEE، AE، MPTC ارکان سنگل ونڈو صدور سرپنچوں نے شرکت کی ۔ رکن اسمبلی یلاریڈی مسٹر رویندر ریڈی نے کہا کہ تالابوں سے مٹی کی نکاسی سے کسانوں کو بڑی حد تک فائدہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے منڈل کے دیوائی پلی ، کرشنا جی واڑہ ، برہما جی واڑہ کے تالابوں میں مشن کاکتیہ کے تحت مٹی نکالنے کا کاموں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی ساوتری ، تحصیلدار گنگادھر ، سرپنچوں میں بی راجیا، شانتا بائی ، بابو راؤ ، ٹی آر ایس قائدین میں مہیندر ریڈی ، وینکٹ رام ریڈی ، شنکر ، ساگر ، شیام راؤ ، سائی ریڈی ، نرساریڈی ،گوپال راؤ ، بال کشن راؤ ، رام ریڈی ، کرشنا گوڑ اور منڈل پریشد نائب صدر سرینواس گوڑ ، کسان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT