Wednesday , December 19 2018

پینے کے پانی کے کام تجاویز ارسال کرنے کی خواہش

کریم نگر /25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم گرما میں مواضعات میں پینے کے پانی کے مسائل کی یکسوئی کیلئے نشاندہی کئے گئے کاموں کی منظوری کیلئے فوری تجاویز ارسال کریں ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کلکٹریٹ سے ضلع کے تمام آر ڈی اوز ، تحصیلداران ، ایم پی ڈی اوز ، منڈل اسپیشل عہدیداران کے ساتھ موسم گرما مںی آبی مسائل اراضی خریدی اسکیم ، کلیانا ل

کریم نگر /25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم گرما میں مواضعات میں پینے کے پانی کے مسائل کی یکسوئی کیلئے نشاندہی کئے گئے کاموں کی منظوری کیلئے فوری تجاویز ارسال کریں ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کلکٹریٹ سے ضلع کے تمام آر ڈی اوز ، تحصیلداران ، ایم پی ڈی اوز ، منڈل اسپیشل عہدیداران کے ساتھ موسم گرما مںی آبی مسائل اراضی خریدی اسکیم ، کلیانا لکشمی ، آئی ایس ایل کی منظوری وغیرہ جیسے اسکیمات کیک منظوری پر عمل آوری پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جائزہ لیا ۔ اس موقع پر کلکٹر محترمہ نے کہا کہ ضلع میں موسم گرما میں آبی مسائل کے تدارک کیلئے حکومت سی آر ایف کے تحت 5.9 کروڑ ، نان سی آر پی ایف کے تحت 22 کروڑ ضلع کو منظوری دی ہے ۔اس کیلئے فنڈس کی قلت نہیں ہے ۔ ایم پی ڈی اوز آر ڈبلیو ایس اے ایز مشترکہ طور پر مواضعات کا دورہ کرکے آبی مسائل کی یکسوئی کیلئے ضروری کاموں کی نشاندہی کرکے فوری تجاویز ارسال کرنے پر منظوری دی جائے گی ۔ متعلقہ اراکین اسمبلی MPPS، ZPTCS موضع کے سرپنچوں سے ربط کرکے ان کے بھی تجاویز لیکر ارسال کرنے کا مشورہ دیا کھلے کنوں کی گہرائی ، پینے کے پانی کا ٹرانسپورٹ ، کنوں کو کرایہ پر لینا ، پائپ لائینس کی مرمت جیسے کاموں کو فوری انجام دیں ۔ ندیوں سے غیر مجاز ریت کی منتقلی کی روک تھام کیلئے ضلع میں ندیوں کی نشاندہی کرکے سرکاری طور پر فروخت کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ فی کیوبک میٹر 550 روپئے فروخت کریں ۔ گذشتہ میں منظور شدہ ISL کے کام جو اب تک شروع نہ کئے ہوں اس کو منسوخ کرکے نئے طور پر منظوری کیلئے تجاویز ارسال کریں ۔ ضلع میں ذات کا صداقت نامہ ، آمدنی کے صداقت نامے ، درخواست گذار کو جلد جاری کرنے کی ہدایت کی ۔ ہر ماہ کے آخری ہفتہ کے دن مواضعات میں مارپو کے اجلاس منعقد کریں ۔ اگر ہفتہ کے دن تعطیل ہوتو ایک دن قبل یعنی جمعہ کو لازمی طور پر منعقد کریں ۔ اراضی خریدی اسکیم کی عمل آوری میں سرعت پیدا کریں ۔ اس کیلئے مختص فنڈس کو مکمل استعمال کریں ۔ مالی سال کا اختتام ہو رہا ہے ۔ اس لئے بینک قرضہ جات کی گراؤنڈنگ کریں ۔ کلیانی لکشمی و شادی مبارک اسکیم تمام اہل کو فراہم کریں ۔ اس ویڈیو کانفرنس میں جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو ، ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ، آر ڈی او چندرا شیکھر ، ضلعی عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT