Tuesday , February 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / پیونگ یونگ اولمپکس میں سائبر حملے کی تصدیق

پیونگ یونگ اولمپکس میں سائبر حملے کی تصدیق

پیونگ یونگ، 11 فروری (یو این آئی)پیونگ یونگ سرمائی اولمپکس گیمز کے منتظمین نے افتتاحی تقریب کے دوران سائبر حملے کی اتوار کو تصدیق کر دی، حالانکہ اس کے ذرائع کی جانکاری عام کرنے سے بھی انکار کر دیا۔جمعہ سے یہاں جنوبی کوریا کے پیونگ یونگ میں سرمائی اولمپکس کا آغاز ہوا ہے جس کی افتتاحی تقریب کے دوران تمام ٹی وی سیٹ اور انٹرنیٹ خدمات میں اچانک کچھ گھنٹوں کے لیے رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی ۔منتظمین نے اس واقعہ کی تحقیقات کے بعد اتوار کو سائبر حملے کی تصدیق کی لیکن ساتھ ہی کہا کہ اس واقعہ کے دوران اہم جانکاری یا پروگرام پر اثر نہیں ہوا ہے ۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ترجمان مارک ایڈمز نے کہا کہ محفوظ انعقاد کرنا ہی ہمارا مقصد ہے ۔ہم اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کریں گے سوائے اس کے کہ ہم اس پر کارروائی کر رہے ہیں۔ہم یہ ضرور کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارا مکمل انتظام محفوظ رہے ۔اگرچہ جب ایڈمز سے سائبر حملے کے ذرائع کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس کی جانکاری نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ میں یقینی طور پر اس کے بارے میں نہیں جانتا ہوں۔لیکن بین الاقوامی سطح پر میں ضرور کہوں گا کہ اس طرح کے مسائل پر کچھ نہیں کہنا چاہیے ۔

TOPPOPULARRECENT