Monday , December 18 2017
Home / دنیا / پیوٹن نے روسی فوج کی دفاعی مشق میں حصہ لیا

پیوٹن نے روسی فوج کی دفاعی مشق میں حصہ لیا

ماسکو ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کریملن سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق صدر روس ولادیمیر پوٹن نے فوجی مشق میں حصہ لیتے ہوئے چار بالسٹک میزائلس بھی داغے۔ روسی خبر رساں ایجنسیوں نے پیوٹن کے ترجمان ڈیمتیری پیسکوف کے حوالے سے یہ اطلاع دی جبکہ وزارت دفاع کی جانب سے کل ایک بیان میں کہا گیا کہ نیوکلیئر آبدوزوں سے تین بالسٹک میزائلس داغے گئے۔ یہی نہیں بلکہ فوجی مشق کے طور پر ایک میزائل روس کے شمال مغربی علاقہ میں واقع لانچ پیڈ سے بھی داغا گیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی دلچسپ ہوگا کہ جاریہ ماہ کے اوائل میں روس نے بین براعظمی بالسٹک میزائل لانچرس کے ذریعہ بھی فوجی مشق کا انعقاد کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT