Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / پیوپلز پلازا نیکلس روڈ پر ڈیجی دھن میلہ

پیوپلز پلازا نیکلس روڈ پر ڈیجی دھن میلہ

عوام کو نقدی کے بجائے ڈیجیٹل کے استعمال پر شعور بیداری
حیدرآباد 18 جنوری (سیاست نیوز) ڈیجیٹل ٹرانزکشن کے فروغ کے تحت نیتی آیوگ اور حکومت تلنگانہ کے مشترکہ زیراہتمام 18 اور 19 جنوری کو پیوپلز پلازا نیکلس روڈ پر ڈیجی دھن میلہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا آج مرکزی مملکتی وزراء مسرس ایم جے اکبر (خارجی اُمور) اور بنڈارو دتاتریہ (لیبر و ایمپلائمنٹ) نے افتتاح کیا۔ اس میلہ میں پیشہ وارانہ افراد، طلبہ اور گھریلو افراد کو ڈیجیٹل ٹرانزکشن کے تعلق سے سمجھا جارہا ہے۔ میلہ میں والینٹرس اور عہدیداران متعین ہیں۔ اس میلہ کو نیتی آیوگ نے ملک گیر سطح پر اہتمام کیا ہے جوکہ 100 دن 100 شہر کے تحت رکھا گیا ہے۔ دوران میلہ عوام بینک اکاؤنٹس کی کشادگی عمل میں لانے کے علاوہ آدھار کارڈ کے لئے بھی اندراج کرواسکتے ہیں۔ عوام کو ڈیجیٹل ٹرانزکشن سے واقفیت حاصل کرنے کے لئے ایک بہترین موقع ہے۔ میلہ میں والینٹرس اور عہدیداران نقدی کے استعمال کے بجائے ڈیجیٹل کرنسی کے متعلق عوام میں شعور بیدار کیا جارہا ہے۔ میلہ کے افتتاح کے موقع پر حیدرآباد کلکٹر بھی موجود تھے۔
انٹیک ڈسٹرکٹ کنوینرس کا اجلاس
حیدرآباد /18 جنوری (پریس نوٹ ) کنوینر اینٹیک مسٹر ایم گوپال کرشنا موظف آئی اے ایس کے بموجب 21 جنوری کو 9.30 بجے صبح واسوی سیوا کیندرم خیریت آباد میں اینٹک ڈسٹرکٹ کنوینرس کا اجلاس ہوگا ۔ دوران اجلاس دونوں ریاستوں کے ڈسٹرکٹ شرکت کریں گے ۔ جس میں مستقبل کے لائحہ عمل کو قطعیت دینے کیلئے غور و خوض کیا جائے گا ۔ اس اجلاس میں چیرمین اینٹک دہلی میجر جنرل ایل کے گپتا اور ڈائرکٹر ڈسٹرکٹ چیاپٹرس جی پی کیپٹن راہول پاٹھ شرکت اور مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-23513420 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT