پیوپلز پلازا نیکلس روڈ پر ہفتہ کو حیدرآبادی فن گامہ شو 2014

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : سیاست شاپنگ دھوم کے بمپر ڈرا کے موقعہ پر پیش کیا جانے والا حیدرآبادی فن گامہ شو 2014 جو 7 فروری ہفتہ شام 6-30 بجے پیوپلز پلازا نکلس روڈ میں منعقد ہوگا ۔ اس شو کے کوآرڈینٹر مسٹر خیر الدین بیگ جانی کے مطابق فن گامہ شو میں نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ منفرد انداز کے انوکھے دلچسپ پروگراموں کو پیش کرنے کا فیصلہ کی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : سیاست شاپنگ دھوم کے بمپر ڈرا کے موقعہ پر پیش کیا جانے والا حیدرآبادی فن گامہ شو 2014 جو 7 فروری ہفتہ شام 6-30 بجے پیوپلز پلازا نکلس روڈ میں منعقد ہوگا ۔ اس شو کے کوآرڈینٹر مسٹر خیر الدین بیگ جانی کے مطابق فن گامہ شو میں نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ منفرد انداز کے انوکھے دلچسپ پروگراموں کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چنانچہ 2014 کے فن گامہ شو میں شائقین کو متعدد نئے پروگرامس دیکھنے کو ملیں گے جو ان کے دلوں کو چھولیں گے ۔ صوفیانہ رنگ ، ممکری مخصوص آئٹمس کے امتزاج اس پروگرام کی خصوصیت میں شمار کیا جائے گا ۔ مشہور پلے بیک سنگر وجئے لکشمی اپنے فن کا مظاہرہ پیش کریں گی ۔ فن گامہ شو میں ایک اہم پروگرام پہلی بار نوجوان ممکری آرٹسٹ شہباز خاں ، ذیشان جانباز اور تلگو کے مشہور آرٹسٹ مسٹر یوناگا بھوشن راؤ ( نرمل عادل آباد ) ، اپنی دلچسپ آوازوں کے ذریعہ شائقین سے داد و تحسین حاصل کریں گے ۔ فن گامہ شو میں ہر سال کچھ نئے پروگراموں کو شامل کیا جاتا رہا ہے ۔ ان نئے پروگراموں کے علاوہ کامیڈی سے بھر پور ’ شادی کا ٹنڈر ‘ کے زیر عنوان خصوصی مزاحیہ خاکہ لافٹر چمپئن منور علی مختصر ، حبیب قدیر ، شبیر خاں ، سورج کرن اور عائشہ جلیل پیش کریں گے ۔ گلوکار احتشام ، صفی ملک ، مخدوم ، عامر ، سمیر اور سمرن نئے پرانے ہٹ نغموں کو سنائیں گے ۔ حیدرآبادی فلمسٹار عدنان ساجد خاں ( گلودادا ) ، مست علی ( سلیم پھیکو ) ، آر کے ماما ، راجو سری واستو ( اسمعیل بھائی ) ، عزیز ناصر ، الطاف حیدر ، اکبر بن تبر ، عزیز رضوان ، ذبیح شاہ ، ارشد نواب ، ابوخلیل اور معین جان کے خصوصی نظارے ہوں گے اور یہ اداکار اپنی فلموں کے مکالمے ادا کریں گے ۔ پروگرام کی اینکر نادیہ ہوں گی ۔ مذکورہ شو کی خصوصیت میں نئی تکنیک ایکوفونک ساونڈ ڈیجیٹل ڈالبی ساونڈ سسٹم ملٹی کلر فل لائٹنگ سے بھی استفادہ کیا جائے گا ۔ حیدرآبادی فن گامہ شو میں داخلہ کی عام اجازت رہے گی ۔ شائقین فن گامہ شو کی سہولت کے لیے موٹر گاڑیوں اور سیکل موٹروں کے لیے فری پارکنگ رکھی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849121294 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT