Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / پیوگیونگ سے باہر کئے گئے 32 روسی کھلاڑی کھیلوں کی عدالت پہنچے

پیوگیونگ سے باہر کئے گئے 32 روسی کھلاڑی کھیلوں کی عدالت پہنچے

پیوگیونگ۔6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی طرف سے پیوگیونگ اولمپکس سے باہر کئے جانے کے فیصلے کے خلاف 32 دیگر روسی کھلاڑیوں نے دنیا کی اعلی کھیل عدالت (سی اے ایس) میں اپیل دائر کی ہے ۔اس سے پہلے 28 روسی کھلاڑیوں نے بھی سی اے ایس میں اپیل کی تھی۔کھیل ثالثی عدالت نے منگل کو جاری بیان میں بتایا کہ آئی او سی نے روس میں حکومت اسپانسر ڈوپنگ کا حوالہ دیتے ہوئے جن کھلاڑیوں کو پیوگیونگ اولمپکس سے باہر کیا ہے ان میں سے 32 اور کھلاڑیوں نے سی اے ایس میں اپنی اپیل کی ہے ۔آئی او سی نے روس کے 169 کھلاڑیوں کو جنوبی کوریا کے پیوگیونگ میں نو سے 25 فروری تک چلنے والے سرمائی اولمپکس کے لیے مدعو کیا ہے جو آزاد کھلاڑیوں کے طور پر ان کھیلوں میں اتریں گے ۔سال 2014 میں ہوئے سوچی کھیلوں میں ڈوپنگ الزامات کی وجہ سے آئی او سی نے روس پر پابندی عائد کی ہے لیکن کچھ کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر اجازت دی گئی ہے ۔جن 32 روسی کھلاڑیوں نے اولپک پابندی کے خلاف سی اے ایس میں اپیل دائر کی ہے ان میں کئی بار کے اولمپک اسپیڈ اسکیٹر وکٹر ن اور بایتھلان طلائی چمپئن ایٹن شپلن بھی شامل ہیں ۔ سی اے ایس نے کہا کہ اس معاملے پر کھیلوں کے افتتاح سے دو دن پہلے ہی سماعت کی جائے گی۔تاہم اگر ان کھلاڑیوں کی حمایت میں بھی سی اے ایس کا فیصلہ آتا ہے تب بھی ان کے اولمپکس میں حصہ لینے کی توقع نہیں ہے ۔اس سے پہلے گذشتہ ہفتے بھی سی اے ایس نے ثبوتوں کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے 28 روسی کھلاڑیوں پر سے آئی او سی کا بین ہٹا دیا تھا۔آئی او سی نے لیکن اس کے باوجود روسی کھلاڑیوں کو پیوگیونگ آنے کی دعوت نہیں بھیجی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT