Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / پیٹرسن بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے خواہاں

پیٹرسن بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے خواہاں

نیو دہلی۔11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )انگلش ٹیم سے باہر ہوچکے کیون پیٹرسن بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہیں اورٹسٹ میں دس ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے کے خواہاں ہیں۔ 33سالہ پیٹرسن نے کہا کہ مبینہ میسج اسکینڈل سے قطع نظر سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس ان کے بہت اچھے دوست تھے جوکہ کیریئر کا یادگار حصہ ہیں۔ پیٹرسن نے کہا کہ میں ا

نیو دہلی۔11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )انگلش ٹیم سے باہر ہوچکے کیون پیٹرسن بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہیں اورٹسٹ میں دس ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے کے خواہاں ہیں۔ 33سالہ پیٹرسن نے کہا کہ مبینہ میسج اسکینڈل سے قطع نظر سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس ان کے بہت اچھے دوست تھے جوکہ کیریئر کا یادگار حصہ ہیں۔ پیٹرسن نے کہا کہ میں اس دوران برے وقت سے گذر رہا تھاتاہم اب ہمارے تعلقات اچھے ہیں۔میں اب بھی ٹسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز بنانے کے لیے پر امید ہوں۔ پیٹرسن نے آسٹریلیا کے خلاف 2005میں ٹسٹ کریئر کے آغازکے بعد 104میچوں میں 8181رنز بنائے ہیں اور وہ انگلینڈ کی کرکٹ کی تاریخ میں چوتھے کامیاب بیٹسمین اور موجودہ کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT