Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / پیٹرسن دہلی کے کپتان اور کارتک ان کے نائب

پیٹرسن دہلی کے کپتان اور کارتک ان کے نائب

نئی دہلی ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ڈیرڈیولس نے آج انگلینڈ کے متنازعہ بیٹسمین کیون پیٹرسن کو آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے اپنی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتک ان کے نائب ہو ںگے۔ دہلی ڈیر ڈیولس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ کیون پیٹرسن آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں مکمل طور پر نئی دکھائی

نئی دہلی ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ڈیرڈیولس نے آج انگلینڈ کے متنازعہ بیٹسمین کیون پیٹرسن کو آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے اپنی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتک ان کے نائب ہو ںگے۔ دہلی ڈیر ڈیولس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ کیون پیٹرسن آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں مکمل طور پر نئی دکھائی دینے والی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتک ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ 33 سالہ انگلش ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کے متعلق امید کی جارہی تھی کہ وہ دہلی کے کپتان مقرر کئے جائیں گے کیونکہ بین الاقوامی سطح پر ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں ان کی ایک شاندار شناخت ہے جیسا کہ 2010ء میں جب انگلینڈ نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ حاصل کیا تھا اس ٹورنمنٹ میں پیٹرسن کو بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ پیٹرسن کی دہلی ڈیرڈیولس میں 2012ء کو شمولیت ہوئی ہے اور انہوں نے اس دوران 8 مقابلوں میں 61 کی اوسط سے 305 رنز اسکور کئے ہیں۔ 2013ء میں وہ زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوئے تھے

لیکن اس دوران بھی انہوں نے دہلی کا سفر کرتے ہوئے یہاں اپنی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی ذہن سازی اور حوصلہ افزائی کی تھی۔ دہلی ڈیر ڈیولس میں کیون پیٹرسن کافی مقبول ہیں اور آئی پی ایل کے ساتویں سیزن کیلئے دہلی ڈیئر ڈیولس کے انتظامیہ نے انہیں ’’میچنگ کارڈ‘‘ کے ذریعہ 9 کروڑ روپئے میں اپنی صفوں میں برقرار رکھا ہے۔ کپتان بنائے جانے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پیٹرسن نے کہا ہیکہ یہ ان کیلئے ایک شاندار اعزاز ہے کہ رواں برس آئی پی ایل میں انہیں دہلی ڈیر ڈیولس کی قیادت کا موقع مل رہا ہے اور میں ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن کے ساتھ بہتر نتائج کیلئے پرعزم ہوں۔ دریں اثناء کارتک جنہوں نے دہلی کی ابتدائی تین برسوں میں نمائندگی کی تھی وہ پھر ایک مرتبہ 12 کروڑ روپئے کے عوض اپنی سابق ٹیم میں واپسی کرچکے ہیں۔ کارتک جنہوں نے آئی پی ایل کے 92 مقابلوں میں 1741 رنز اسکور کئے ہیں۔ کارتک نے نائب کپتان بنائے جانے پر ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کیون پیٹرسن اور گیری کرسٹن جیسے عظیم کھلاڑیوں کی سرپرستی میں وہ بہتر نتائج کیلئے پرامید ہیں۔

TOPPOPULARRECENT