Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / پیٹرسن زخمی، دوسرے ٹسٹ میں عمران طاہر کی واپسی ؟

پیٹرسن زخمی، دوسرے ٹسٹ میں عمران طاہر کی واپسی ؟

جوہانسبرگ۔24ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے اسپنر رابن پیٹرسن زخمی ہوگئے ہیں، ان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔ پیٹرسن پریکٹس کے دوران بائیں ہاتھ کی انگلی زخمی کروا بیٹھے ہیں اور انھیں تین ٹانکے لگے ہیں جبکہ دس دن آرام کی ضرورت ہے۔ بولنگ والے ہاتھ کی انگلی پر ٹانکے لگنے کے باعث وہ بولنگ نہیں کرسکیں گے۔ پیٹرسن کی عدم دستیابی کے باعث ٹسٹ اسکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہنے والے عمران طاہر کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں دوسری صورت میں دو ہفتے قبل کندھے کے زخم کا شکارہونے والے ڈین پیڈٹ کو بھی طلب کیا جاسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT