Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / پیٹرسن نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے خواہاں

پیٹرسن نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے خواہاں

لندن ۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کیون پیٹرسن نے آج کہا ہے کہ وہ ابھرتے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے خواہاں ہیں تاکہ اپنے بین الاقوامی تجربات سے ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچاسکے ۔ایک ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں پیٹرسن کا کہنا ہے کہ اب جب کہ ان کا انگلینڈ کے لئے بین الاقوامی کریئر ختم ہوچکا ہے تو بہتر ہے

کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پہنچنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے مستفید کرسکیں۔ پیٹرسن کے بموجب وہ کسی پر دباؤ بنانا نہیں چاہتے تاہم انکی خواہش ہے کہ وہ اپنے تجربات سے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچائے ‘ تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر بہتر مظاہرہ کرسکے ۔ یاد رہے کہ 33سالہ بیٹسمین کیون پیٹرسن کو آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز میں 5-0کی شکست کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ نے نہ صرف ٹیم سے خارج کردیا بلکہ انگلینڈ کیلئے ان کے بین الاقوامی کریئر کو بھی ختم کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT