Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پیٹرک ہیکی ، اولمپک عاملہ بورڈ سے مستعفی

پیٹرک ہیکی ، اولمپک عاملہ بورڈ سے مستعفی

لیما ۔ /10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک کے اسکینڈل سے متاثرہ اعلیٰ عہدیدار پیٹرک ہیکی نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے عاملہ بورڈ میں اپنا استعفیٰ پیش کردیا ۔ جس پر فوری اثر سے اطلاق ہوگا اور اس کی توثیق کردی گئی ہے ۔ آئی او سی کے ایک ترجمان نے اے ایف پی سے کہا کہ آئرلینڈکے 72 سالہ اولمپک عہدیدار کو ٹکٹ اسکینڈل کے ضمن میں گزشتہ سال ریو اولمپکس کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ۔ انہوں نے آئی او سی ایکزیکٹیو بورڈ کی رکنیت سے فوری اثر کے ساتھ استعفیٰ دیدیا ۔ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ ’’مسٹر پیٹرک ہیکی نے آئی او سی کو اطلاع دی ہے کہ وہ ایگزیکٹیو بورڈ کے رکن کی حیثیت سے فوری اثر کے ساتھ مستعفی ہورہے ہیں ۔ چنانچہ اب یہ عہدہ مخلوعہ ہوگیا ہے جس کو پیرو کے دارالحکومت لیما میں ہونے والے آئی او سی کے مجوزہ اجلاس میں پر کیا جائے گا ‘‘ ۔ ہیکی کو گزشتہ سال ریو اولمپک کھیلوں کے دوران برازیل پولیس نے ان کی ہوٹل میں اس وقت ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا تھا جب وہ باتھ روب پہنے ہوئے تھے اور انہیں اس حالت میں لیجایا گیا تھا ۔ ٹکٹوں کی غیرقانونی فروخت کے الزام کے تحت یہ گرفتاری عمل میں آئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT