Thursday , April 26 2018
Home / جرائم و حادثات / پیٹلہ برج اور زو پارک علاقوں میں کارڈن سرچ

پیٹلہ برج اور زو پارک علاقوں میں کارڈن سرچ

مشتبہ افراد بشمول روڈی شیٹرس گرفتار چوکٹ والا راجن شامل
حیدرآباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے آج صبح علاقہ پیٹلہ برج اور زور پارک سے متصل علاقوں میں کارڈن سرچ آپریشن کیا جس کے تحت کئی مشتبہ افراد بشمول6 روڈی شیٹرس اور دیگر کو حراست میں لے لیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون وی ستیہ نارائنا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس محمد غوث محی الدین کے زیرنگرانی 250 پولیس ملازمین پر مشتمل 20 پولیس کی ٹیموں نے پیٹلہ برج تا زو پارک اور موسیٰ ندی کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں اچانک کارڈن سرچ آپریشن کیا ۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے گھر گھر تلاشی لی اور 66 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ اس آپریشن میں پولیس نے چوکٹ والے راجن نامی شخص کو گرفتار کرلیا جو اپنے مکان میں غیرقانونی طور پر شراب فروخت کررہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ عوام کی جانب سے گداگروں اور وائیٹنر کا استعمال کرنے والے افراد کی جانب سے انہیں ہراساں کئے جانے پر پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ مسٹر ستیہ نارائنا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس قسم کی کارروائی سابق میں بھی کی گئی ہے اور آئندہ دنوں میں بھی یہ جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT