Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / پیٹ بشیرآباد پولیس کو تالاب سے خاتون کی نعش برآمد

پیٹ بشیرآباد پولیس کو تالاب سے خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد پولیس نے تالاب سے ایک خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور اس خاتون کی شناخت الفت بی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ الفت بی کی عمر 45 سالہ بتائی گئی ہے ۔ جو سبھاش نگر قطب اللہ پور علاقہ کے ساکن شیخ بابو میاں کی بیوی تھی ۔ پولیس کے مطابق کل یہ خاتون اپنے مکان سے نکلی تھی جو تالاب میں غرقاب ہوگئی ۔تاہم پولیس نے تالاب میں غرقاب کی وجوہات کے تعلق سے کچھ نہیں بتایا اور کہا کہ تحقیقات کے بعد ہی پولیس نتیجہ پر پہونچے گی ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT