Tuesday , August 21 2018
Home / شہر کی خبریں / پیٹ بشیر آباد میں المناک سڑک حادثہ ‘ تین نوجوان برسر موقع ہلاک

پیٹ بشیر آباد میں المناک سڑک حادثہ ‘ تین نوجوان برسر موقع ہلاک

حیدرآباد۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد گنڈا پوچم پلی علاقہ میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں 3 نوجوان برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ این انیل کمار، 22 سالہ کے ششی دھر ریڈی اور 20 سالہ چنٹو، مقامی وائن شاپ پر شراب نوشی کے بعد ایک ہی موٹر سائیکل پر تیز رفتاری سے ایودھیا چوراہے سے جارہے تھے کہ گاڑی پر توازن کھوکر درخت سے جا ٹکرائے جس کے نتیجہ میں تینوں نوجوانوں کے سَر پر گہرے زخم آئے اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس پیٹ بشیرآباد نے نوجوانوں کی نعشوں کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں منتقل کیا اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔

TOPPOPULARRECENT