Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پیٹ کمنز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل

پیٹ کمنز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل

دبئی20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں یکم جون کو شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز 23 سالہ پیٹ کمنز کو فاسٹ بولرز مچل اسٹارک، ہیزل ووڈ اور جیمز پیٹنسن کے ساتھ اپنی ٹیم  میں منتخب کیا ہے۔ آسٹریلیا آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے میں شامل ہے جہاں اس کے ہمراہ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی ہیں۔آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے  اس حوالے سے کہا ہے ہمارے مخالفین کو ہمارے اسکواڈ سے خوفزدہ ہونا چاہئے کیونکہ یہ ایک سنجیدہ اور برق رفتار بولروں کا گروپ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیٹ کمنز آسٹریلیائی بولنگ میں رفتار، جارحیت، کنٹرول اور اس کے درمیان کچھ بھی لا سکتے ہیں کیونکہ وہ ایک نسل کے بعد کے سب سے بڑا بولر ہیں۔بریٹ لی نے کہا کہ ہیزل ووڈ لگاتار گڈ لینتھ پر بولنگ کر سکتے ہیں جب کہ مچل اسٹارک شارٹ گڈ لینتھ کے ساتھ یارکر کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پیٹ کمنز 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے کے قابل ہیں۔آسٹریلیا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اسٹیون اسمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، ایرون فنچ، جان ہیسٹنگز، ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، موئزس اینریکے، کرس لیون، گلین میکسویل، جیمز پیٹنسن، مچل اسٹارک، میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا۔

 

مرلی ہال آف فیم میں شامل پہلے سری لنکائی کھلاڑی
کولمبو۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے  سابق آ ف اسپنر متھایا مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے پہلے سری لنکائی کھلاڑی کا اعزا ز حاصل کریں گے۔ انہیں جون میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران اس اعزاز سے نواز اجائے گا۔ انگلینڈ کے آنجہانی جارج لوہمین، آرتھر مورس اور آسٹریلیا کی سابق کپتان کیرن رولٹن کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT