Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پیٹ کے درد سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

پیٹ کے درد سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

بھینسہ 2 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن لوکیشورم منڈل کے موضع گڑ چاندہ کے نوجوان شخص نے پیٹ کی تکلیف کی شدت سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی دوا پیکر فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب بی پرشانت عمر 22 سال لوکیشورم منڈل کے موضع گڑ چاندہ کا متوطن تھا اور اسے گذشتہ دو سال سے پیٹ کے درد کی شکایت تھی جس پر افراد خاندان نے اس کا علاج کروایا لیکن ع

بھینسہ 2 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن لوکیشورم منڈل کے موضع گڑ چاندہ کے نوجوان شخص نے پیٹ کی تکلیف کی شدت سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی دوا پیکر فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب بی پرشانت عمر 22 سال لوکیشورم منڈل کے موضع گڑ چاندہ کا متوطن تھا اور اسے گذشتہ دو سال سے پیٹ کے درد کی شکایت تھی جس پر افراد خاندان نے اس کا علاج کروایا لیکن علاج کے باوجود بھی تکلیف سے چھٹکارا نہ ملنے پر اسے 22 فبروری کی شام اپنے ہی مکان میں زہریلی دوا پی لی جسے تشویشناک حالت میں افراد خاندان نے علاج کیلئے بھینسہ سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ جہاں یہ دوران علاج رات دیر گئے 12 مارچ کو فوت ہوگیا۔ نعش کا پوسٹ مارٹم بھینسہ سرکاری دواخانہ میں کیاگیا ۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔ اس ضمن میں لوکیشورم اسسٹنٹ سب انسپکٹر سکریا نائک نے کیس درج کیا۔

TOPPOPULARRECENT