Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / پیپر لیک معاملے میں دوسرے دن بھی پانچ ملزم گرفتار

پیپر لیک معاملے میں دوسرے دن بھی پانچ ملزم گرفتار

جے پور، 18اپریل(سیاست ڈاٹ کام) راجستھان اسپیشل آپریشن گروپ(ایس او جی ) نے راجستھان یونیورسٹی کے امتحان کا پیپر لیک کرنے کی صورت میں ایک کالج منتظم سمیت پانچ اور ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ایس او جی کے علاوہ پولیس اہلکار مہاویر رناوت نے بتایا کہ اس کیس میں گرفتار شدہ ملزمان کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے ۔ ایس او جی نے راجستھان یونیورسٹی میں جغرافیہ کے شعبہ کے ایچ او ڈی جگدیش پرساد جاٹ سمیت آٹھ اراکین کو کل گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کی طرف سے آج گرفتار شدہ ارکان میں تین باندیکئی کے اور ایک راجستھان یونیورسٹی کے سیکریٹ سیل کا کارکن شامل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان میں باندیکئی کا ایک کوچنگ سینٹرچلانے والا چندر پرکاش، اس کے دو ساتھی اجے سینی اور اکھل یادو شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ راجستھان یونیورسٹی کے سیکریٹ سیل کے ملازم نند لال اور کالاڈیرا کا شنکر چوپڑا شامل ہے ۔
ماؤسٹوں نے باپ ، بیٹے کو ہلاک کردیا
میدنی نگر (جھارکھنڈ) ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ماؤنوازوں نے ایک 50 سالہ شخص اور اس کے بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے آج کہا کہ یہ واقعہ کل رات ضلع پلامو کے گاؤں میں پیش آیا۔ سب ڈیویژنل پولیس آفیسر (چھترپور) سنجے کمار نے کہا کہ زائد از 20 مسلح ماؤنوازوں نے موضع کلہوا پر دھاوا کیا، جو بہار کے ضلع اورنگ آباد کی سرحد سے متصل ہے۔ ماؤسٹوں نے شیوناتھ یادو اور اس کے بیٹے گڈو یادو (25 سال)کو ان کے مکان سے گھسیٹ کر باہر نکالا اور انہیں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس کو شبہ ہیکہ یہ کارروائی دیہاتیوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT