Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پیپر کے لیک ہونے کا شبہ۔ II تلنگانہ ایمسٹ

پیپر کے لیک ہونے کا شبہ۔ II تلنگانہ ایمسٹ

معاملہ کی ہر پہلو سے جانچ کی جائے گی: وزیر صحت لکشما ریڈی
حیدرآباد 19 جولائی ( سیاست نیوز ) میڈیکل اور انجینئرنگ کورسس میں داخلے کیلئے حال ہی میں منعقدہ تلنگانہ ایمسٹ II پیپر کے لیک ہونے کا شبہ ہے ۔ اس سلسلہ میں میڈیا کی بعض اطلاعات کے بعد محکمہ اعلی تعلیم اور اس امتحان کو منعقد کرنے والی جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی(جے این ٹی یو) کے افسروں کی میٹنگ ہوئی۔ اسی دوران وزیر صحت لکشما ریڈی نے ان رپورٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پرچہ کے مبینہ لیک ہونے کے معاملہ کی ضرورت پڑنے پر ہر پہلو سے جانچ کی ہدایت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں محکمہ اعلی تعلیم کے چیرمین اور جے این ٹی یو کے افسروں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داخلی انکوائری کے بعد ضرورت پڑنے پر ہر پہلو سے اس کی جانچ کی ہدایت دی جائے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پیرنٹس ایسوسی ایشن نے تین طلبہ پر شبہات ظاہر کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ایمسٹ کنوینر سے شکایت کی ۔ ایسوسی ایشن کو ان طلبہ کے رینکس پر شبہ ہے ۔ ورنگل ‘ حیدرآباد اور وجئے واڑہ میں پولیس ‘ انٹلیجنس اور اعلی تعلیمی حکام کی اس سلسلہ میں داخلی انکوائری کی بھی اطلاع ملی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلی جو دہلی میں ہیں کو بھی اس سلسلہ میں واقف کروایا جائے گا ۔ اس کے بعد اس مسئلہ پر وزیر اعلی حتمی فیصلہ لیں گے ۔کارپوریٹ تعلیمی اداروں یا کسی گروہ کے اس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبہات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طلبہ سے مبینہ طور پر 30تا 40لاکھ روپئے وصول کئے جانے کی بھی اطلاع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT